اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گھروں میں رہ کر رمضان کی عبادت کریں

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران رمضان المبارک کے آغاز پر عوام سے معروف علماء کی اپیل

علماء کی اپیل
علماء کی اپیل

By

Published : Apr 25, 2020, 3:32 PM IST

Updated : Apr 25, 2020, 6:05 PM IST

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا سید محمد ولی رحمانی نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نا کریں بلکہ گھروں میں ہی نمازوں اور دوسری تمام عبادات کا اہتمام کریں۔

علماء کی اپیل، ویڈیو

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب اور مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اس لیے اس ماہ میں زکوۃ و صدقات سے ان کی مدد کریں۔

اسی طرح مولانا عبدالسبحان رحمانی نے امت مسلمہ سے اپیل کی ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق مساجد میں کسی بھی طرح کی عبادت کے لیے تشریف نا لے جائیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے اور حکومت نے اپیل کی ہے کہ کسی بھی جگہ کسی بھی طرح کا اجتماع یا ہجوم نا کریں اسی لیے علماء نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اس برس مساجد میں تراویح میں چار تا پانچ افراد ہی شرکت کریں گے جبکہ تمام لوگ گھروں پر ہی تراویح ادا کریں۔

Last Updated : Apr 25, 2020, 6:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details