بھارت کے نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے، تلگو سانسکرتکا مہوتسوم، پروگرام سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس خطاب کیا۔
اس موقع پرانھوں نے کہا کہ مادری زبان کی اہمیت دیگر زبانوں سے زیادہ ہے، انھوں نے کہا کہ جس طرح ماں کا دودھ ڈبے کے دودھ سے زیادہ اہمیت کا حامل اور صحت مند ہے اسی طرح مادری زبان کی بھی اہمیت ہے۔
انھوں نے کہا کہ مادری زبان ہر گھر کی زبان ہونی چاہئے۔ والدین کو چاہئے وہ اپنے بچوں کو مادری زبان کو سیکھنے پر زور دیں۔