تمل ناڈو میں اپوزیشن پارٹی ڈی ایم کے کے رکن اسمبلی جے انباجھگن تمل ناڈو میں ایسے پہلے منتخب نمائندہ ہیں جو کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
ڈی ایم کے رکن اسمبلی کورونا وائرس سے متاثر - رکن اسمبلی جے انباجھگن میں کوروناوائرس
تمل ناڈو میں اپوزیشن پارٹی ڈی ایم کے کے رکن اسمبلی جے انباجھگن میں کوروناوائرس (کووڈ۔19) انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
![ڈی ایم کے رکن اسمبلی کورونا وائرس سے متاثر DM MLA J Anbajhagan infected with corona virus](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7480155-814-7480155-1591292160834.jpg)
ڈی ایم کے رکن اسمبلی کورونا وائرس سے متاثر
موصول اطلاع کے مطابق مسٹر انباجھگن کودو دن پہلے کرومپیٹ کے مضافات میں واقع اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ ان کی جانچ رپورٹ میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔
سابق ڈی ایم کے رکن اسمبلی جے رامن کے بیٹے مسٹر انباجھگن نے 2016 کے اسمبلی انتخابات میں چیپوک حلقہ سے انتخابات جیتا تھا۔ وہ پارٹی کے ساؤتھ چنئی ضلع کے سکریٹری بھی ہیں۔