ضلع ہردوئی میں آج بیلہ تالی پارک کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقعے پر ڈی ایم پلکیت کھرے نے پارک انٹری کے لیے دو روپیہ کا ٹکٹ خریدا اور پارک میں داخل ہوئے، حالانکہ وہ بغیر ٹکٹ کے بھی پارک میں داخل ہو سکتے تھے۔
ہردوئی میں ڈی ایم کا مثالی قدم - ہردوئی اردو نیوز
اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک پارک کے افتتاح کے موقعے پر ڈی ایم نے ایک مثالی قدم اٹھاتے ہوئے بہتوں کو حیران کر دیا۔
PM Hardoi as comman man in park
ہردوئی میں ڈی ایم کا مثالی قدم
ڈی ایم پلکیت کھرے نے اپنے جیب سے پیسے نکالے اور بکنگ کاؤنٹر پر جاکر ٹکٹ خریدی۔
ضلع افسر کے قدم کو علاقے میں ایک نظیر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ پارک کے افتتاح کے موقعے پر چاروں طرف پھول پودے بھی لگائے گئے اور آتش بازی بھی کی گئی۔
ڈی ایم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پارک میں داخل ہونے کے لیے صرف دو روپے کا اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ پیڈل بوٹنگ کا کرایہ بچوں کے لیے 20 روپے اور بڑوں کے لیے 50 روپے رکھا گیا ہے۔