بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کے موجودہ چیرمین محمد ارشاداللہ نے ریاست کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان کی طرح الوداع اور عید کی نماز گھر میں ہی ادا کریں۔
بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کی جانب سے تمام اضلاع میں غریب اور مستحق مسلمانوں کے درمیان عید کٹ تقسیم کیا گیا.اس موقع پر چئیرمین محمد ارشاد اللہ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ اس بار کی عید غیر معمولی ہے۔
بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کی جانب سے عید کٹ کی تقسم آئندہ ایک صدی تک اس کو یاد رکھا جائے گا. اس بار رمضان میں لوگوں نے لاک ڈاون کی پابندی کرتے ہوئے نماز گھروں میں ادا کی ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ الوداع اور عید کی نماز گھر میں ہی ادا کریں۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی رہنمائی میں بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کی جانب سے ہزاروں مستحق غریب مسلمانوں کے درمیان عید کٹ تقسیم کیا گیا ہے۔