اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دیپیکا پڈکون کا جے این یو جانا ملک سے غداری: بی جے پی رکن پارلیمنٹ - بی جے پی رکن پارلیمنٹ اچھیور لال گور

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اچھیور لال گور نے بیان دیا ہے کہ دیپیکا پڈکون کا جواہر لال نہرو یونیورسٹی جانا اور طلبہ کی حمایت کرنا ملک سے غداری ہے۔

دیپیکا پڈکون کا جے این یو جانا ملک سے غداری: بی جے پی رکن پارلیمنٹ
دیپیکا پڈکون کا جے این یو جانا ملک سے غداری: بی جے پی رکن پارلیمنٹ

By

Published : Jan 12, 2020, 2:09 AM IST

واضح رہے کہ ملک بھر میں دیپیکا کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے اور بعض لوگ اس کی مخالفت بھی کررہے ہیں۔ دیپیکا نے گذشتہ دنوں جے این یو میں طلبہ پر ہوئے پر ہوئے حملہ کے بعد جے این یو پہنچ کر طلبہ کے ساتھ اظہار یگانگت کیا تھا۔

آج بہرائچ کے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق ریاستی وزیر اچھیور لال گور نے جے این یو میں دیپیکا پڈکون کی موجودگی اور طلبہ کی حمایت پر کہا کہ ان کا وہاں جانا اور طلبہ کی حمایت کرنا ملک سے غداری کرنے کے برابر ہے۔

دیپیکا پڈکون کا جے این یو جانا ملک سے غداری: بی جے پی رکن پارلیمنٹ

انہوں نے کہا کہ فلم اداکار پیسوں کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ اگر انہیں پیسے دے کر ہنسنے کے لیے کہا جائے تو وہ ہنسیں گے اور اگر رونے کے لیے کہا جائے تو وہ روئیں گے۔ انہیں جو بھی رول دیا جائے وہ کریں گے۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ دیپیکا کے جے این یو جانے کے معاملے کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details