اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دلیپ گھوش کا متنازع بیان - muzaffarpur viral video

مغربی بنگال کے بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش اکثر متنازع بیان دے کر سرخیوں میں رہتے ہیں، ایک بار پھر انہوں نے مہاجر مزدوروں خاتون کی موت کو لے کر متنازع بیان دیا ہے۔

دلیپ گھوش کا متنازع بیان
دلیپ گھوش کا متنازع بیان

By

Published : May 29, 2020, 11:11 AM IST

دلیپ گھوش نے بہار کے مظفر پور ریلوے اسٹیشن پر مہاجر مزدور خاتون کی موت پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے معمولی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرین میں اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

دلیپ گھوش کے اس بیان پر لوگوں میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے، اور لوگوں کی جانب سے ان کے اس بیان پرافسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ بہار کے مظفر پور ریلوے اسٹیشن پرایک خاتون مہاجرمزدور کی موت ہو گئی تھی، خاتون گجرات سے اپنے ڈیڑھ برس کے بچے کو لیکر واپس آ رہی تھی لیکن بھوک کی وجہ سے طبیعت بگڑنے کے بعد مظفر پور پہنچنے پر اس کی موت ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر اس کا ویڈیو وائرل ہوا تھا، ویڈٰو میں دیکھا گیا تھا کہ ایک ڈیڑھ برس کا بچہ اسٹیشن پر ہلاک شدہ اپنی ماں کو جگانے کی کوشش کررہا ہے، اور اپنی ماں کی آنچل سے کھیل رہا ہے۔

اس ویڈیو کو لے کر بی جے پی کے دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ یہ معمولی واقعہ ہے اس طرح کے واقعات ریلوے اسٹیشن پر رونما ہوتے رہتے گرچہ انہوں اس واقع کو افسوسناک بھی کہا ہے، دلیپ گھوش کے اس بیان پر کئی لوگ نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details