یہ پہلا موقع ہے جب بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کوئی مشاعر ہو رہا ہے اور وہ بھی آن لائن۔ بھارت کے ہائی کمیشن اور 'کتھا یوکے' کے زیر اہتمام یہ مشاعرہ لندن میں شام 16.00 بجے یعنی بھارتی وقت کے مطابق رات 20.30 بجے منعقد ہوگا۔
کتھا یوکے کے بانی تیجندر شرما نے بتایا کہ 'کورونا کے دور میں ہمیں ڈیجیٹل ذرائع سے اس مشاعرے کا انعقاد کرنا پڑ رہا ہے۔ اس آن لائن مشاعرے میں برطانیہ کے سینئر اور نوجوان شعراء اکرام کے کلام سننے کو ملیں گے۔'
شعراء اکرام میں ڈاکٹر پدمیش گپتا، ڈاکٹر نکھل کوشک، ذکیہ زبیری، جئے ورما، آشیش مشرا، شیکھا ورشنیا، تیتھی دانی، آشوتوش کمار، رچا جندال، اندو بیراٹھ، سواتی پٹیل، منی نارنگ شامل ہیں۔