ڈیزل کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن کمی - خام تیل کی مانگ
ملک میں اتوار کو ڈیزل کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن کمی کی گئی۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں اتوار کو ڈیزل کی قیمت میں 14 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی جبکہ پٹرول کی قیمت مسلسل پانچویں دن مستحکم رہی۔
![ڈیزل کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن کمی Diesel price falls for third day in a row](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8961542-366-8961542-1601217488287.jpg)
ستمبر میں ڈیزل 2.76 روپے فی لیٹر سستا ہوچکا ہے۔ دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک خام تیل کی مانگ میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔
آئل مارکٹنگ شعبہ کی معروف کمپنی انڈین آئل کے مطابق آج دہلی میں پٹرول 81.06 روپے فی لیٹر ہی رہا جبکہ ڈیزل 14پیسے سستا ہوکر 70.80روپے فی لیٹر پر آگیا۔
تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا اور ڈیزل 14پیسے کم ہوکر 77.22روپے فی لیٹر ہوگیا۔ کولکتہ میں پٹرول 82.59روپے فی لیٹر اور ڈیزل 14پیسے کم ہوکر 74.32روپے فی لیٹر رہا۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.14روپے فی لیٹر رہی اور ڈیزل 15پیسے سستا کم ہوکر 76.27روپے فی لیٹر رہ گیا۔