اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ڈیجیٹل اسپیس میں بھی سنسرشپ پر بات ہونی چاہئے: پنکج ترپاٹھی - ویب سریز

ممتاز بالی وڈ اداکار پنکج ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ تخلیقی آزادی کے نام پر ہر چیز کی اجازت نہیں ہونی چاہئے، ڈیجیٹل اسپیس میں بھی سنسر شپ پر بات چیت ضروری ہے۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے کہا تھا کہ ' فحش فلموں' کے لیے الگ سائٹس موجود ہیں۔ ویب سیریز اس کے لیے نہیں۔

ویب سریز کے تعلق سے بھی سینسر شپ ضروری ہے
ویب سریز کے تعلق سے بھی سینسر شپ ضروری ہے

By

Published : Apr 27, 2020, 12:16 PM IST

بالی ووڈ میں پنکج ترپاٹھی کو ایک اچھے، سلجھے ہوئے اور بڑے اداکار کے طور پر جانا جاتا ہے۔

ویب سریز کے تعلق سے بھی سینسر شپ ضروری ہے

پنکج ترپاٹھی بہت ہی کم دنوں میں بڑے پردے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل اسپیس میں بھی کامیابی جھنڈے گاڑے ہیں۔

پنکج ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ جب ویب سریز کے تعلق سے سنسر شپ پر بحث کی بات آتی ہے تو اس معاملے میں بھی بات چیت ہونی چاہئے کیوں بنا بات کے کچھ بھی ممکن نہیں۔ ہر چیز پر بحث ہونی چاہئے کیونکہ بات چیت بے ذحد ضروری ہے اور مسئلے کا حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ' سینسر کے بغیر کہانی سنانے والے کو اپنی کہانیاں جس طرح وہ چاہتے ہیں بتانے کو مل جاتی ہے'۔

آپ کو بتا دیں کہ گروجی کے نام سے پہچانے جانے والے پنکج ترپاٹھی نے 'سیکریٹ گیم' اور 'مرزا پور 'جیسی ویب سیریز میں کام کرکے ان دنوں خوب نام کما یا ہے۔

لیکن ان سب کے باوجود ان کا کہنا ہے کہ 'تخلیقی آزادی' کے نام پر ہم ہر چیز کو صحیح نہیں کہ سکتے ہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو صرف سنسنی پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہیں بھی اس کی آزادی حاصل ہے کیونکہ وہاں کوئی سنسر نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنسر شپ ضروری ہے اور اس تعلق سے اگر بات ہو تو کوئی رائے سامنے ضرور آئے گی۔

آپ کو بتا دیں کہ پنکج ترپاٹھی آنے والی اگلی فلم کبیر خان کی 83 میں نظر آئیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details