اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

قومی یوم کھیل کے موقع پر ہاکی لیجنڈ دھیان چند کو خراج تحسین

رجیجو نے اولمپین کے نام سے منسوب میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں میجر دھیان چند کو یاد کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا ہے۔

dhyan chand birth anniversary: rijiju pays tribute to hockey legend on national sports day
ہاکی کے لیجنڈ کو خراج تحسین

By

Published : Aug 29, 2020, 12:21 PM IST

Updated : Aug 30, 2020, 8:21 PM IST

مرکزی وزیر برائے یوتھ اینڈ اسپورٹس کرن رجیجو نے بھارتی ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند کو ان کی 115 ویں یوم پیدائش کی تقریب پر گل ہائے عقیدت پیش کیا۔

رجیجو نے اولمپین کے نام سے منسوب میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں میجر دھیان چند کو یاد کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سرہایا ہے۔

وزیر کھیل نے کہا کہ 'ہاکی کے مشہور کھلاڑی نے پوری دنیا میں بھارت میں پذیرائی اور مقبولیت کے لیے کھیل میں بے مثال لگن اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا'۔

انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'آج قومی کھیل کا دن ہے اور میں بھارت کے نامور ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کھیلوں اور ایڈونچر ایوارڈز کے لئے انعامی رقم میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ارجن ایوارڈ اور کھیل رتن ایوارڈ کے لئے بالترتیب 15 لاکھ اور 25 لاکھ روپے انعام کی رقم دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ہاکی کے مشہور کھلاڑی دھیان چند کی پیدائش 1905 میں ہوئی تھی اور وہ ہاکی کی جادوئی صلاحیتوں کے سبب مشہور تھے۔ وہ بھارتی ہاکی ٹیم کا حصہ تھے جنہوں نے 1928، 1932، اور 1936 کے اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

ملک میں چاند کی یوم پیدائش کو قومی کھیلوں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

ہر برس 29 اگست کو قومی کھیل ایوارڈ جیسے راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ، ارجن ایوارڈ، درونچاریہ ایوارڈ اور دھیان چند ایوارڈ مختلف کھلاڑیوں کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ کے ذریعہ نوازا جاتا ہے۔

Last Updated : Aug 30, 2020, 8:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details