اگرچہ 38 سالہ دھونی اپنے کیریئر کے آخری پڑاؤ پر ہوں، لیکن ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ اس سال آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد سے ہی دھونی کرکٹ کے میدان سے دور ہیں لیکن ملک میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے مردوں کی فہرست میں انہوں نے وراٹ کوہلی اور سچن تندولکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
'يوگو' کے سروے کے مطابق وزیر اعظم مودی کے بعد ملک میں دھونی سب سے زیادہ پسند کیے جانے والی شخصیات میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس سروے میں 41 ممالک سے قریب 42،000 لوگوں نے اپنے ووٹ دیئے اور دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے مردوں اور عورتوں کے دو زمروں میں اپنے اپنے انتخاب کا اظہار کیا ۔
سروے کے مطابق سال 2019 میں وزیر اعظم مودی ہندستان میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے اور قابل ستائش شخصیتوں میں نمبر ایک پر ہیں جن کا فیصد 15.66 فیصد ہے جبکہ لیڈی کلاس میں تجربہ کار مکے باز ایم سی میری کوم ہیں۔