اڑیسہ کے نالکو ہسپتال کے ڈی جی ایم کووڈ-19 سے ہلاک ہوگئے۔
انگول ضلع کلکٹر منوج کمار موہنتی نے بتایا کہ نالکو ڈی جی ایم، جن کا علاج ویر سریندرا سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز میں کیا جارہا تھا پیر کے روز کورونا مثبت پائے گئے۔ جس کے بعد انھیں منگل کے روز کووڈ ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں انھیں مردہ قرار دیا گیا۔
آخری رسومات کے لیے لاش کو بھوبھنیشور منتقل کیا گیا۔جس کے تھوڑی دیر بعد مہلوک کی اہلیہ کو وائرس ہونے کا انکشاف ہوا۔انھیں کٹک کے اشونی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔