قومی دارالحکومت دہلی میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے باقاعدہ بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 30 جون تک توسیع کردی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ کے سنیچر کی رات جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ باقاعدہ بین الاقوامی مسافر پروازوں پر پابندی 30 جو ن کی رات 11:59 تک جاری رہے گی ڈائریکٹوریٹ کے سنیچر کی رات جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ باقاعدہ بین الاقوامی مسافر پروازوں پر پابندی 30 جو ن کی رات 11:59 تک جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ یہ پابندی بین الاقوامی کارگو طیاروں اور خصوصی اجازت رکھنے والی مسافر پروازوں پر نافذ نہیں ہوگی۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے باقاعدہ بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 30 جون تک توسیع کردی ہے خیال رہے کہ اس سے پہلے وزارت داخلہ نے لاک ڈاون کا پانچواں مرحلہ یکم جون سے 30 جون تک نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس نے کہا تھا کہ بین الاقوامی مسافر پروازیں شروع کرنے کے بارے میں فیصلہ صورتحال کو دیکھ کر کیا جائے گا۔
عالمی مہلک وبا کورونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر بھارت میں آمدورفت والی تمام طرح کی پروازیں بند ہیں، جس میں ڈی جی سی اے نے مزید توسیع کردی واضح رہے کہ ملک میں بین الاقوامی مسافر پروازوں پر 22 مارچ سے پابندی عائد ہے۔
یاد رہے کہ گھریلو مسافر پروازوں پر بھی 25 مارچ سے پابندی لگائی گئی تھی، لیکن 25 مئی سے گھریلو پروازیں شروع ہوگئی ہیں۔