ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں حیدرآباد ۔ کرناٹک جناپراسنگھرش سمتی (ایچ کے جے ایس ایس) کے جانب سے حیدرآباد اور کرناٹک کے درمیان ترقیاتی منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
حیدرآباد ۔ کرناٹک سنگھرش سمتی کے صدر لکشمن دستی نے کہا کہ 'کرناٹک کے بیشتر لوگ اپنی ملازمت اور کاروبار کے لیے حیدرآباد پر انحصار کرتے ہیں۔ جس کے لیے انھیں وہاں جانا آنا ہوتا ہے۔ ایسے میں حمل و نقل کی مناسب سہولیات دستیاب نہیں ہے'۔
کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا نے اس علاقے کا نام تبدیل کر کے کلیان کرناٹک موسوم کیا تھا۔ اس لئے علاقے کے عوام نے اس اعلان کا خیر مقدم بھی کیاتھا. مگر عوام کا کہنا ہے کہ کلیان کرناٹک کے ترقیاتی منصوبوں کو ابھی تک مکمل نہیں کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا نے ترقی کے دعوے اور وعدے کیے، لیکن مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'یہ صرف جملے بن کر رہ گئے ہیں'۔