ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 902 مثبت کیسز درج کئے گئے ہیں جو ایک دن میں پائے جانے والے مثبت کیسز کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے جبکہ اس دوران 543 اموات بھی ہوئی ہیں۔
فی الحال ملک میں 3 لاکھ 73 ہزار 379 فعال کیسز ہیں جبکہ 6 لاکھ 77 ہزار 423 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں نیز ابھی تک اس مہلک وائرس سے 26 ہزار 816 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 8 ہزار 348 کیسز درج کئے گئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 937 ہوگئی ہے جبکہ اس دوران 258 افراد لقمہ اجل بنے ہیں اور ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 11 ہزار 569 ہوگئی ہے اس کے علاوہ ریاست میں اس مہلک وائرس کے صحتیاب ہونے الے افراد کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 663 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
بھارت: کورونا وائرس کے 3.61 لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تمل ناڈو دوسر نمبر پر ہے۔ اس ریاست میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 714 جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 2403 ہوگئی ہے اس کے علاوہ ایک لاکھ 13 ہزار 856 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا کے حالات اب کچھ کنٹرول میں ہے اور کورونا کے کیسز میں اضافے کی شرح میں کمی آئی ہے۔ دہلی میں اب تک ایک لاکھ 21 ہزار 582 افراد کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 3597 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 1274 ہے۔
ریاست گجرات کورونا وائرس متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے ملک بھر میں چوتھے نمبر پر ہے لیکن اموات کی تعداد کے لحاظ سے یہ ریاست مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔
گجرات میں متاثرہ افراد کی تعداد 47 ہزار 390 ہے جبکہ اس وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد 2122 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 34 ہزار 35 ہے۔