اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آسام کے ڈپٹی اسپیکر کورونا مثبت - اسام میں کورونا کسیز

”میں انتہائی غمزدہ دل سے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے پہلے سویب کے نمونے کے ٹیسٹ سے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔“

آسام کے ڈپٹی اسپیکر کورونا مثبتآسام کے ڈپٹی اسپیکر کورونا مثبت
آسام کے ڈپٹی اسپیکر کورونا مثبت

By

Published : Jul 28, 2020, 10:27 PM IST

آسام قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر امین الحق لشکر کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر ہوئے ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سونائی حلقے کے رکن اسمبلی لشکر نے خود فیس بک کے ذریعے اس کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے اپنے فیس بک پوسٹ میں کہا، ”میں انتہائی غمزدہ دل سے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے پہلے سویب کے نمونے کے ٹیسٹ سے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔“انہوں نے بتایا کہ منگل کی صبح سے ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے کنبہ کے دیگر افراد کا بھی کورونا معائنہ ہوا لیکن انفیکشن کی کسی میں تصدیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا،”ہر ایک جو پچھلے ایک ہفتہ کے دوران مجھ سے رابطے میں آیا تھا انھیں کورونا ٹسٹ کروانا چاہئے۔ خود کو بھی الگ تھلگ کردیں۔“

واضح رہے کہ آسام میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے اور 88 افراد کی موت ہوچکی ہے اور اب تک 25402 افراد صحت مند بھی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اکیس قیدی، دو افسر کورونا سے متاثر

ABOUT THE AUTHOR

...view details