اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ماسک نہ پہننے پر ڈپٹی مینیجر نے خاتون ملازمہ کو پیٹا - خاتون ملازم پر حملہ

ماسک نہ پہننے پر خاتون ملازمہ پر حملہ کرنے والے ڈپٹی منیجر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

ماسک نہ پہننے پر ڈپٹی مینیجر نے خاتون ملازمہ کو پیٹا
ماسک نہ پہننے پر ڈپٹی مینیجر نے خاتون ملازمہ کو پیٹا

By

Published : Jun 30, 2020, 2:08 PM IST

ریاست آندھرا پردیش کے ضلع نیلور میں یہ واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے بتایا کہ نیلور ضلع کی اے پی ٹورازم ہوٹل میں کنٹریکٹ پر ملازمہ کے طورپر خدمات انجام دینے والی خاتون پر ڈپٹی منیجر نے حملہ کر دیا ہے۔

ڈپٹی مینیجر کی بھاسکر کے طور پر شناخت کی گئی ہے، کورونا کے پیش نظر ماسک نہ پہننے پر اس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خاتون پر بے رحمانہ طورپر حملہ کرتے ہوئے اس کوزخمی کردیا۔

ماسک نہ پہننے پر ڈپٹی مینیجر نے خاتون ملازمہ کو پیٹا

اسی دوران بیچ بچاو کے لیے آنے والے دوسرے ملازم پر بھی اس نے برہمی کا اظہار کیا، دو دن پہلے یہ واقعہ پیش آیا جس کے بعد متاثرہ خاتون نے پولیس سے شکایت کی، خاتون ملازمہ کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ڈپٹی منیجر کو حراست میں لے لیا، اس کے علاوہ پولیس ہوٹل کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details