اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'یہ عظیم اتحاد میں اختلاف کا ثبوت ہے'

ریاست بہار کے نائب وزیراعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے سینیئر رہنما سشیل کمار مودی نے حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی پرساد یادو کے ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم میں شرکت نہ کرنے پر نکتہ چینی کی ہے۔

عظیم اتحاد کی نکتہ چینی

By

Published : Oct 19, 2019, 4:40 PM IST

انہوں نے کہا کہ 'یہ عظیم اتحاد کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا ثبوت ہے۔'

مودی نے یہاں سمستی پور ( محفوظ ) لوک سبھا حلقہ کے لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی ) امیدوار پرنس راج کی حمایت میں سمستی پور شہر کے متعدد حصوں میں ایل جے پی رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان اور جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) رکن پارلیمنٹ رام ناتھ ٹھاکر کے ساتھ قریب تین گھنٹے تک روڈ شو کیا ۔

بی جے پی رہنما نے روڈ شو کے بعدکہاکہ راشٹریہ جنتادل ( آر جے ڈی ) کے سنیئر رہنما اور حذب مخالف بتائیں کہ آج تک سمستی پور اور کشن گنج میں انتخابی تشہیر کرنے کیوں نہیں گئے ۔

مبینہ مہا گٹھ بندھن کے ٹکڑے۔ٹکڑے ہونے کا ثبوت ہے کہ کانگریس کی سیٹ پر آر جے ڈی تو آر جے ڈی امیدواروں کے حلقہ میں کانگریس کاکوئی بڑا رہنما ہندوستانی عوام مورچہ ( ایچ اے ایم ) کے قومی صدر جیتن رام مانجھی اور ویکاس شیل انسان پارٹی ( وی آئی پی ) کے رہنما تشہیر کرنے نہیں گئے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details