اجیت پوار آج اورنگ آباد کے ڈیویژنل کمشنر آفس میں وزارتی اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ جمہوری طریقے سے احتجاج کررہے ہیں انھیں اس بات کا اطمینان رکھناچاہیئے کہ حکومت تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہے اور مہاراشٹر کی ہمہ جہت ترقی حکومت کا نصب العین ہے۔
'سی اے اے اور این آر سی کے تعلق سے عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں' - maharashtra govt and caa and nrc
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے کہا ہے کہ ریاست کی عوام کو سی اے اے اور این آر سی کے تعلق سے خوفزدہ ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار
انھوں نے یہ بھی کہا کہ سی اے اے اور این آر سی کو کے تعلق سے حکومت مہاراشٹر کی پالیسی واضح ہے، مرکز کی جانب سے جو فیصلے کیے گئے ہیں اس سے عوام میں خوف کا ماحول ہے لیکن عوام کو اس بات کا اطمینان رکھنا چاہیئے کہ ریاستی حکومت ہر شہری کے تحفظ کی ضمانت دیتی ہے۔
پوار نے یہ بھی کہا وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے اس تعلق سے پہلے ہی وضاحت کردی ہے اور نائب وزیراعلی کی حیثیت سے میں بھی یقین دلاتا ہوں نیز وزیر داخلہ نے بھی واضح کردیا ہے۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 1:48 PM IST