اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اورنگ آباد میں ڈینگو سے سات اموات

​​​​​​​مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ڈینگو وبا ئی شکل اختیار کرتا جارہا ہے اس سے اب تک سات افراد کی موت ہوچکی ہے اور روزانہ تقریباً 15 افراد اس کی زد میں آرہے ہیں۔

اورنگ آباد میں ڈینگو سے سات افراد کی موت

By

Published : Oct 18, 2019, 1:18 PM IST

سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک 51 افراد ڈینگو کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 265 مشتبہ معاملات سامنے آچکے ہیں۔

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) کی ہیلتھ یونٹ نے ڈینگو کے مدنظر شہر اور اس کے آس پاس کے مریضوں کی خصوصی جانچ کا انتظام کیا ہے۔

اے ایم سی کے طبی کارکنان نے شہر بھر کے تقریباً ایک لاکھ گھروں کو اپنی صفائی مہم میں شامل کیا ہے۔

ڈینگو 'ایڈیس ایجپٹی' مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے ہوتا ہے، جو مٹی کے برتنوں یا زیرزمین ٹینکوں میں جمع صاف پانی میں انڈے دیتا ہے۔

محکمہ صحت کی 30 ٹیموں نے گھر گھر جاکر سروے کیا تب ڈینگو کا پتہ چلا۔ اس کے بعد طبی اور غیر سرکاری تنظیموں کے کارکنان اس کی جانکاری اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں۔

محکمہ صحت نے ڈینگو سے بچاؤ کے لئے شہریوں سے احتیاطی قدم اٹھانے کی درخواست کی ہے، جیسے پوری آستین والے کپڑے پہننا اور رات کو سوتے وقت مچھر دانی کا استعمال کرنا وغیرہ۔

محکمہ نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہفتے میں ایک بار پانی کی ٹنکی وغیرہ کی صفائی کریں اور اپنے گھروں کےپاس پانی جمع نہ ہونے دیں۔

واضح رہے کہ ان دنوں ملک کی کئی ریاستوں میں ڈینگو کا قہر جاری ہے۔ جہاں بہار میں مسلسل بارش کے بعد پانی جمع ہونے کے سبب ڈینگو کے مریضوں میں اضافہ ہوا تھا، وہیں دارالحکومت دہلی میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال بھی ہر طرح سے ڈینگو سے بچنے کے طریقے عوام تک پہنچا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details