حیدرآباد میں سکریٹریٹ کی قدیم عمارتوں کے انہدام کے خلاف تلنگانہ کانگریس کے سینئر رہنما جیون ریڈی سپریم کورٹ سے رجوع ہوگئے۔
حال ہی میں تلنگانہ ہائی کورٹ نے اس سلسلہ میں ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے سکریٹریٹ کی قدیم عمارتوں کو منہدم کرنے کی ہدایت دی تھی جس کے بعد حکومت نے ان عمارتوں کو منہدم کرنے کا کام شروع کردیا۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق سکریٹریٹ کی عمارتوں کے انہدام کا تقریبا 50 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔