ای ٹی وی بھارت نے متاثرہ ان مزدوروں سے بات کی اور زمینی سطح کا جائزہ لیا اور ان سماجی کارکنان سے بات کی جو اس معاملہ کو لیکر کورٹ میں لڑ رہے ہیں.
ان کا کہنا ہے کہ پولیس اور بی بی ایم پی کارپوریشن کی توڑ پھوڑ کی کارروائی غیر قانونی ہے.
سماجی کارکن ایڈووکیٹ محمد کلیم اللہ کہتے ہیں کہ بی جے پی کے مقامی رکن اسمبلی اروند لمباولی نے متعدد مرتبہ یہ ٹویٹ کرکے الزام لگایا تھا کہ مذکورہ علاقے میں بنگلادیشی رہتے ہیں ۔