ایودھیا میں بابری مسجد ۔ رام مندر متنازع اراضی ملکیت معاملے میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر بابری مسجد کے نام پر ایودھیا کے سوہاول کے دھنی پور گاؤں میں یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ کو ملی 5 ایکڑ زمین پر آج سے حد بندی شروع کردی گئی ہے۔
یہ زمین محکمہ زراعت کی ہے جس پر ابھی دھان کی فصل لگی ہوئی ہے۔ آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ سنی وقف بورڈ کو یہ زمین پیر کو ہی سونپ دی گئی تھی جس کی حدبندی کا کام آج سے شروع ہوگیا ہے۔محکمہ روینیو کے افسران نے زمین کی پوری پیمائش کرا کر سنی وقف بورڈ کو قبضہ سونپ دیا ہے۔یوپی سنی وقف بورڈ اس زمین پر مسجد، اسپتال، اور تعلیمی ادارہ قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔