مومنٹ فار ایجوکیشن اینڈ اکنامک تلنگانہ (میٹ) اور مولانا سید ابوالحسن ندوی ایجوکیشنل سوسائٹی دہلی نے مشترکہ طور پر سعودی عرب اور ہند سیاسی تعلقات کی پیشرفت کا خیرمقدم کیا۔ ساتھ ہی وزیر اعظم مودی پر زور دیا کہ خلیجی ملک سے واپس آنے والے ہندوستانیوں کے لئے روزگار کی فراہمی کے سلسلہ میں مختلف محکمہ جات کی ایجنسیوں کے الاٹمنٹ میں انہیں خصوصی ریزرویشن فراہم کرے۔
اس کے علاوہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دیگر ممالک سے آنے والے ہندوستانیوں کے لئے بھی خاطر خواہ کاروباری اسکیموں میں ریزرویشن فراہم کیے جائیں تاکہ ان کی مصروفیات کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت کے استحکام میں توانائیاں صرف ہوں۔