اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ساورکر، سبھاش چندر بوس اور بھگت سنگھ کی تصاویر کو نوٹ پر شائع کرنے کا مطالبہ - مسلم یوتھ ایسوسی ایشن کے صدر محمدعامر راشد

علی گڑھ مسلم یوتھ ایسوسی ایشن نے وزیر خزانہ کو خط لکھ کر 500 کے نوٹ پر ساورکر، 100 پر سبھاش چندر بوس اور 50 پر بھگت سنگھ کی تصویر لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

demand to publish photos of savarkar, subhash chand bose and bhagat singh on notes
ساورکر، سبھاش چند بوس اور بھگت سنگھ کی تصاویر کو نوٹ پر شائع کرنے کا مطالبہ

By

Published : May 30, 2020, 4:08 PM IST

علی گڑھ میں مسلم یوتھ ایسوسی ایشن کے صدر نے مرکزی وزیر خزانہ کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے 500 کے نوٹ پر ساورکر 100 کے نوٹ پر سبھاش چندر بوس اور 50 کی نوٹ پر بھگت سنگھ کی تصویر لگانے کا مطالبہ کیا۔

پچیس کی نوٹ پر بھگت سنگھ کی تصویر

مسلم یوتھ ایسوسی ایشن کے صدر محمدعامر راشد نے کہا کہ 'بھارتی تاریخ کے اندر ایک پوشیدہ انقلابی ساورکر نے ملک کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا وہ کانگریس سے نہیں تھے، لہذا کانگریس اور کمیونسٹ نظریہ کے لوگوں نے انہیں دباؤ میں رکھا۔ ساورکر نے لندن میں ملک کی آزادی کے لیے آواز اٹھائی۔ جس کے بعد انگریز گھبرائے اور انھیں کالا پانی کی سزا دی'۔

سو روپیے پر سبھاش چندر بوس کی تصویر کی تجویز

محمدعامر راشد نے کہا ہے کہ 'ساورکر سزا کے دوران کوہلو چلاتا تھے اور 16 لیٹر تیل نکالتے تھے ملک کی آزادی کے لئے انھوں نے بہت نقصان اٹھاۓ'۔

پانچ سو کے نوٹ پر ساورکر کی تصویر کی تجویز

محمد عامر نے مزید کہا 'یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے جب ملک کی آزادی کی تحریک چل رہی تھی اس وقت وہ لوگ جو کانگریس سے وابستہ تھے جو چوری دھوکا اور ڈکیتی کے مقدمات میں جیل میں بند تھے آج تک 'آزادی کی پینشن' حاصل کر رہے ہیں'۔

سو روپیے پر سبھاش چندر بوس کی تصویر کی تجویز

انھوں نے مزید کہا ہے کہ اب ملک میں قوم پرستوں کی حکومت ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے ملک کے وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کی کرنسی 500 کے نوٹ پر ساورکر کی تصویر 100 کے نوٹ پر سبھاش چندر بوس اور 50 کے نوٹ پر بھگت سنگھ کی تصویر لگائی جائے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details