ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر کے کشن گڑھ علاقے میں گذشتہ دنوں سرعام بھاگ چند چوٹیہ کا گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا، اس معاملے کے تعلق سے اب سیاسی گلیاروں میں چہ می گوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔
اطلاع کےمطابق 12 سال قبل کانگریس رکن اسمبلی ناتھورام سنودھیا کے بیٹے بھنور سنودھیا کو اغوا کیا گیا تھا اور پھر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا اور اس سارے معاملے کے اہم گواہ بھاگ چند چوٹیہ تھے، جن کا گذشتہ دنوں سرعام بےرحمی سے قتل کردیا گیا ہے۔ جبکہ بھاگ چند کے تعلق سے یہ باتیں بھی کہی جارہی ہیں کہ'ان کی گواہی پر قبل میں قاتلوں کو عمر قید کی سزا بھی ہو چکی ہے'۔
اس ضمن میں یہ بات کہی جا رہی ہے کہ' انہیں ساری رنجشوں کے سبب بھاگ چند کو کل کشن گڑھ کے بالاجی علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گای ہے۔ اس معاملے کے تعلق سے راجستھان کے سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچی ہوئی ہے پوشکر سے ایم ایل اے سریش راوت اور رکن پارلیمان ہنومان بینیوال نے اس معاملے کی تفتیش سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔