اس اجلاس میں این یو جے آئی کے سابق صدر راس بہاری نے مرکزی حکومت سے قومی صحافیوں کا رجسٹر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے صحافی کی تعریف قانونی طور پر متعین ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل جرنلسٹ رجسٹر بننے سے تمام صحافیوں کا ریکارڈ بن جائے گا اور کسی صحافی کے ذریعہ دھوکہ دہی کی صورت میں اس کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔ صحافیوں کے تحفظ کے لئے بھی قوانین کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔
دہلی جرنلسٹ ایسوسی ایشن (ڈی جے اے) کے صدر اور این یو جے آئی کے قومی سکریٹری راکیش تھپلیال نے کہا کہ پورے ملک سے آئے ہوئے صحافیوں کو ریاستی حکومتوں اور مرکزی حکومت کے سامنے بھرپور طریقے سے قومی صحافی رجسٹر، میڈیا کونسل اور میڈیا کمیشن بنانے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔