اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بنگلور تشدد: 'عدالتی جانچ کی جائے' - بنگلور

بنگلور تشدد کے متعلق پولیس نے تقریباً 300 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس پر یہ بھی الزام ہے کہ متعدد افراد کو بلا وجہ گرفتار کیا گیا ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Aug 16, 2020, 10:52 PM IST

بھارت کے جنوبی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے ڈی جے ہلی علاقے میں ایک اشتعال انگیز فیسبک پوسٹ سے بھڑکے تشدد کے معاملے میں دلت سماج کے رہنماؤں نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔

ویڈیو

اس موقع پر دلت سماج کے رہنماوں نے ڈی جے ہلی تشدد کو ایک سیاسی سازش قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اس پورے معاملے میں جوڈیشل جانچ کی جائے۔

یاد رہے کہ تشدد کے دوران ڈی جے ہلی پولیس اسٹیشن کو عناصر نے آگ کے حوالے کیا اور قریب کے کاول بیرہسندرہ میں واقع مقامی ایم ایل اے اکھنڈا شرینیواس مورتی کی رہائش گاہ بھی نذر آتش ہوا تھا۔

اس تشدد کے متعلق پولیس نے تقریباً 300 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس پر یہ بھی الزام ہے کہ متعدد افراد کو بلا وجہ گرفتار کیا گیا ہے۔

اس موقع پر دلت رہنماوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں معصوم افراد کی گرفتاریوں پر روک لگائی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details