اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی: یونیورسٹیز کے تمام زیرالتوا امتحانات منسوخ - امتحانات منسوخ

دہلی کی یونیورسٹیز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فائنل سمسٹر سمیت تمام زیر التوا امتحانات منسوخ کردے۔

delhi's varsities cancel all pending exams
دہلی: یونیورسٹیز میں تمام زیر التوا امتحانات منسوخ

By

Published : Aug 10, 2020, 2:13 PM IST

این سی ٹی دہلی حکومت نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ دہلی کی سرکاری یونیورسٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فائنل سمسٹر سمیت تمام امتحانات آن لائن / آف لائن امتحانات منسوخ کردیں۔

فائنل سمسٹر کے امتحانات کے انعقاد کے لئے یو جی سی کے رہنما خطوط کو چیلینج کرنے والی درخواست کے جواب میں دہلی حکومت نے امتحانات کے انعقاد سے متعلق اپنے فیصلے سے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے۔

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے دہلی کی تمام یونیورسٹیوں میں فائنل سمسٹر کے امتحانات سمیت تمام تحریری آن لائن اور آف لائن سمسٹر امتحانات منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

امتحانات نہ کرنے کا فیصلہ 11 جولائی کو ہی لیا گیا تھا۔ مزید یہ کہ یونیورسٹیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام سیمسٹرز کے طلبا کو تعلیمی فروغ کے لیے متبادل اقدامات تلاش کریں اور فائنل سمسٹر کے طلباء کو ڈگری فراہم کریں۔

عدالت عظمیٰ کے سامنے جمع کرائے گئے ایک حلف نامے میں طلبا کو ڈگریوں کو فروغ دینے اور گرانٹ دینے کے لیے متبادل کے بارے میں بھی کہا گیا ہے۔

یہ حلف نامہ ان درخواستوں پر سامنے آیا ہے جس میں ستمبر کے آخر تک کالجز اور یونیورسٹیوں میں آخری سال کے امتحانات منعقد کرنے کے یو جی سی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا۔

آخری سماعت میں اس نے زور دیا تھا کہ طلبا کو تیاری جاری رکھنی چاہئے کیونکہ ایس سی کے سامنے زیر التوا کیس سے امتحانات متاثر نہیں ہوں گے۔

حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ 'دہلی کی سرکاری یونیورسٹیوں میں آن لائن امتحانات کے انعقاد کے لئے پوری کوشش کی گئی تھی، لیکن ہماری ڈیجیٹل اور آن لائن کی سہولیات سب کے پاس یکساں طور پر قابل رسائ نہیں ہیں'۔

اس میں طلبا کو درپیش مسائل کی وضاحت کی گئی ہے۔ 'جسمانی حاضری میں خلل پڑا، مطالعاتی مواد تک رسائی حاصل نہیں ہوسکی۔ کالج کی لائبریریز کو بند کردیا گیا تھا اس کی وجہ سے اس طلبا کو ایسی قسم کی تیاری نہیں ملی تھی جس کی انہیں امتحانات کے لئے حاضر ہونا ضروری تھا۔ درس و تدریس کا عمل بھی معطل رہا'۔

اتوار کے روز جسٹس اشوک بھوشن کی سربراہی میں بینچ یو جی سی کے حتمی امتحانات کے انعقاد کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کے ایک گروپ کی سماعت کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details