نربھیا معاملے میں دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ پون کی کیوریٹو عرضی کو سپریم کورٹ نے خارج کردیا ہے۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ پون نے دوسری رحم کی عرضی داخل کی تھی لیکن صدر نے اس پر غور کرنے سے انکار کردیا کیونکہ پہلی رحم کی عرضی مکمل تھی۔
اے پی سنگھ نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ کو اس بات کی اطلاع دی اور کہا کہ اکشھے کی رحم کی عرضی گورنر کے پاس زیر التواء ہے۔
نربھیا جنسی زیادتی معاملہ، 20 مارچ کو پھانسی گزشتہ 18 مارچ کوتین ملزمین کی جانب سے وکیل اے پی سنگھ نے اس عرضی پر سماعت کا مطالبہ کرنے پر ایڈیشنل سیشن جج دھرمیندر رانا نے اے پی سنگھ سےپوچھا تھا کہ آخری لمحے میں کیوں آتے ہیں۔
عدالت نے پوچھا کہ مزید دیگر چیزیں زیر التواء ہیں کیا، تب اے سنگھ نے جواب میں کہا تھا کہ ہاں کیوریٹوں عرضی ابھی زیر التواء ہے۔
جس کے بعد عدالت نے کہا تھا کہ کیا رحم کی عرضی خارج کرنے کو چیلنج کیا گیا ہے، تب وکیل اے پی سنگھ نے کہا کہ اکشھے اور پون کی دوسری رحم عرضی زیر التواء ہے۔