دہلی کی فضاء کا معیار خراب اور بعض جگہ انتہائی خراب حد تک پہنچ گیا ہے جس میں آر کے پورم ، آنند ویہار اور اشوک ویہار بھی شامل ہیں۔ ہوا کا معیار اور موسم کی پیش گوئی اور کرنے والے ادارے نے یہ بات بتائی۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آر کے پورم میں 236 (خراب) ، لودھی روڈ میں 200 ( نسبتاً کم خراب) اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ پر 243 (خراب) اور آنند وہار (خراب) پایا گیا۔ سنٹرل پولیشن کنٹرول بورڈ نے یہ معلومات جاری کیے۔
دہلی کے کئی علاقوں میں ہوا کا معیار انتہائی ناقص اشوک ویہار کا فضائی معیار 315 ہے جو انتہائی خراب ہے۔ قبل ازیں میٹرو لوجیکل ڈپارٹمنٹ نے پیش قیاسی کی ہے کہ ہوا کا معیار پیر کے روز بھی جوں کا توں برقرار رہے گا۔
ایر کوالکٹی انڈیکس کے مطابق ہوا کا معیار 0-50 بہتر مانا جاتا ہے جبکہ 51-100 تک اطمینان بخش ، 101-200 تک اعتدال پسند ، 201-300 خراب ، 301-400 بہت ہی خراب اور 401-500 خطرناک مانا جاتا ہے۔
دہلی کے صفدر جنگ علاقہ میں آج درجہ حرارت 5.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔