کیجریوال حکومت منگل سے انتخابی سال میں دہلی کی خواتین سے کیے گئے وعدے کو پورا کردیا ہے۔ وہیں دہلی کی عوام اس کو دیوالی کے تحفے کے طور پر بھی دیکھ رہی ہے۔ اس سے قبل بھی کیجریوال حکومت نے دہلی کو مفت بجلی اور دیگر سہولیات سے نواز چکی ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے پیر کی شام ڈی ٹی سی اور کلسٹر سروس کی بسوں میں خواتین کی مفت سواری اسکیم کے بارے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جو پبلک ٹرانسپورٹ کے سب سے بڑے منصوبے میں شامل ہے۔
اب منگل کی صبح سے خواتین ڈی ٹی سی کی اے سی اور نان اے سی بسوں میں مفت سفر کرسکیں گی۔ بس میں سفر کے لیے خواتین کو کنڈکٹر سے محکمہ ٹرانسپورٹ کا جاری کردہ گلابی ٹکٹ لینا ہوگا۔
بھیا دوج کے موقع پر وزیر اعلی اروند کیجریوال نے خواتین کو مفت سواری کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلی کے سامنے سب سے بڑا چیلنج یہ تھا کہ محکمہ خزانہ اس منصوبے کو جلد سے جلد منظور کرے، لیکن پیر کی شام کو محکمہ نے اس منصوبے کو منظور کرلیا۔