متاثرہ سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا ہے کی ' وہ اس لڑائی میں تنہا نہیں ہے، بلکہ پورا ملک اس کے ساتھ کھڑا ہے۔کوشش کر کے اس کی سکیورٹی اور علاج بہتر کرائیں گی۔ تاکہ اب اس کے ساتھ سازش نا ہو سکے۔
اس سے پہلے بھی سواتی مالیوال نے ٹوئٹ کر کے بی جے پی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ' حد ہے، یو پی میں انتظامہ صفر ہے۔ قانون ساز نے جنسی زیادتی کی شکار لڑکی کے والد ،گواہ اور چچی کو ہلاک کردیا۔
سنگین معاملے میں وہ جیل توگئے لیکن ان کی دبنگی نہیں گئی۔الٹا ساکشی مہاراج ملزم سے ملنے جیل گئےاور اس کا شکریہ ادا کیا'۔
یاد رہے کہ اناؤ جنسی زیادتی معاملہ ایک بار پھر سرخیوں میں آ گیاہے جب معاملہ سے جڑے لوگ سڑک حادثہ کا شکار ہو گئے۔