اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایک اور بی جے پی رکن پارلیمان کا متنازع بیان

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مسلسل احتجاج ہو رہے ہیں، دہلی کے شاہین باغ میں گزشتہ 40 روز سے بھی زیادہ وقت سے دھرنا جاری ہے، اس احتجاج پر بی جے پی رہنما الگ الگ متنازع بیان دے کر احتجاج کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایک اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے شاہین باغ پر دیا متنازع بیان
ایک اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے شاہین باغ پر دیا متنازع بیان

By

Published : Jan 28, 2020, 12:50 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 6:39 AM IST

شاہین باغ میں ہو رہے احتجاج کو لے کر بی جے پی رہنما پرویش ورما نے کہا ہے کہ 'وہاں لاکھوں لوگ جمع ہیں، دہلی کے لوگوں کو سوچ سمجھ کر فیصلہ لینا ہوگا'۔

ایک اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے شاہین باغ پر دیا متنازع بیان

شاہین باغ میں ہو رہے احتجاج کو لے کر پرویش ورما نے متنازع بیان میں کہا کہ 'وہ آپ کے گھروں میں داخل ہوں گے آپ کی بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کریں گے، آج وقت ہے، مودی جی اور امیت شاہ کل آپ کو بچانے نہیں آئیں گے'۔

پرویش ورما مغربی دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'دہلی کی عوام اپنے علاقے میں کیجریوال کے ذریعے کیے گئے ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر ہی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں، نہ کہ ان کے پیڈ اشتیہارات کو دیکھ کر '۔

انہوں نے مزید کہا کہ ' مجھے یقین ہے کہ 11 تاریخ کو ہماری حکومت تشکیل ہوتے ہی ہم وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس جائیں گے اور دہلی کی ترقیاتی کاموں کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کی مانگ رکھیں گے اور وزیر اعظم نریندر مودی ہمیں یہ دینے میں وقت نہیں لگائیں گے'۔

شاہین باغ میں چل رہے احتجاج سے متعلق انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈت کی طرح دہلی کے ایک کونے میں بھی آگ لگی ہے، یہ لوگ آپ کے گھروں میں گھس کر ماریں گے، مودی نہیں ہوں گے تو یہ لوگ آپ کو کاٹ دالیں گے'۔

ایک نیوز ایجنسی سے بات چیت کے دوران پرویش ورما نے 'دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کہتے ہیں کہ ہم شاہین باغ کے ساتھ ہیں، دہلی کی عوام جانتی ہے کہ آج سے کچھ برس قبل جو آگ کشمیر میں لگی تھی، کشمیری پنڈتوں کی بہن بیٹیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی وہ آگ اتر پردیش کیرل اور حیدرآباد میں لگتی رہی ہے آج وہ آگ دہلی کے ایک کونے میں لگی ہوئی ہے'۔

اس سے قبل وزیر داخلہ نے بھی دہلی کے ایک عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ 'ای وی ایم کا بٹن اتنے زور سے دبانا کہ اس کا کرنٹ شاہین باغ تک پہنچے' جبکہ بی جے پی رکن ایک اور رکن پارلیمنٹ اور مملکتی وزیر انوراگ ٹھاکر نے اسٹیج سے متنازع 'دیش کے غداروں کو گولی مارو سالوں کو' کا نعرہ لگوایا'۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 6:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details