اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی - parliament session second day

اپوزیشن جماعتوں کے ہنگامے کے بعد لوک سبھا کی کارروائی 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے جبکہ 2 بجے تک راجیہ سبھا کے کارروائی کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

دہلی تےشدد پر پارلیمنٹ میں آج بھی ہنگامے کے آثار
دہلی تےشدد پر پارلیمنٹ میں آج بھی ہنگامے کے آثار

By

Published : Mar 3, 2020, 10:29 AM IST

Updated : Mar 3, 2020, 1:23 PM IST

دہلی تشدد پر آج بھی دونوں ایوان میں ہنگامہ کے آثار ہیں۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم بڑلا نے تمام پارٹیوں سے تعاون کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے اجلاس کو پر امن چلانے کی گذارش کی ہے اور اس کے لیے آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے۔

وہیں پارلیمنٹ کے باہر 'عآپ' کے رہنما نے گاندھی کے مجسمہ کے سامنے بی جے پی کے خلاف مظاہرہ کیا۔

دہلی فساد کے معاملے پر بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے پہلے دن پارلیمنٹ میں جم کر ہنگامہ ہوا، حزب اختلاف نے دہلی تشدد پر وزیر داخلہ امت شاہ سے استعفے کی مانگ کی جس کے بعد حزب اختلاف اور برسر اقتدار کے ایوان نمائندگان کے درمیان زرودار بحث ہوئی۔

پارلیمنٹ کی دونوں ایوانوں کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی

پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی میں اس وقت شدت آگئی جب حزب اختلاف اور برسر اقتدار جماعتوں کے ایوان نمائندگان کے درمیان دھکا مکی ہوئی، جس کے بعد دونوں ایوان کی کارروائی کو ملتوی کرنی پڑی۔

آج بھی ہنگامہ کو دیکھتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے تمام اپوزیشن پارٹیوں سنے تعاون کرکے پرامن اجلاس چلانے کی اپیل کی۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 1:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details