سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ویڈیوز میں متعدد ویڈیوز فرضی بھی ہیں، جن کا دہلی تشدد سے کوئی واسطہ نہیں ہے، لیکن لوگ اسے دہلی تشدد کا بتا کر وہاٹس ایپ وغیرہ پر شیئر کر دے رہے ہیں۔
دہلی حکومت نے اس سلسلے میں سخت اقدامات کرتے ہوئے اور اس کی روک تھام کے لیے جلد ہی وہاٹس ایپ نمبر جاری کرنے جا رہی ہے، جس پر لوگ نفرت انگیز یا اشتعال انگیز ویڈیوز کے بارے میں شکایت کر سکتے ہیں جو واٹس ایپ پر بھیجے جارہے ہیں۔