وائس چانسلر یوگیش تیاگی کو فوری طور سے معطل کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں اور ان کے خلاف جانچ کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
مرکزی وزارت تعلیم نے دہلی یونیورسٹی کے رجسٹرار کو خط لکھ کر بتایا تھا کہ وائس چانسلر کے خلاف اب جانچ ہوگی اور وہ عہدہ پر رہتے ہوئے جانچ کو متاثر کرسکتے ہیں، اس لیے فی الحال وہ آئندہ حکم تک انڈر سسپنشن یعنی معطل رہیں گے۔