اس دوران پرانی دہلی کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی، اس تقریب کے دوران معروف تاریخ داں سہیل ہاشمی نے بھارتی آئین کی تمہید کو عوام کے سامنے پڑھا۔
ناٹ ان مائی نیم نامی تحریک کے بینر تلے منعقدہ کینڈل مارچ کے بعد شاہی جامع مسجد کی سیڑھیوں پر اردو زبان میں پریئمبل بھارتی آئین کی تمہید کو با آواز بلند پڑھا گیا، اور مرد و خواتین نے ایک آواز ہو کر سہیل ہاشمی کے ذریعہ پڑھی گئی تمہید کو دہرایا۔