اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی انتخاب کے 6 ماہ بعد بھی ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ خالی - دہلی

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجرال پر تعصبانہ رویہ رکھنے کا الزام ہے۔ عازمین کی خدمتگار تنظیم کے صدر حاجی ظہور نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے یہ باتیں کہی۔

df
sdf

By

Published : Aug 27, 2020, 10:07 PM IST

دارالحکومت دہلی کے اسمبلی انتخابات کے بعد سے ہی ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہے۔ انتخابات کو 6 ماہ گذر چکے ہیں، لیکن اس کے باوجود اب تک نئے چیئرمین کا انتخاب نہیں کیا گیا۔

ویڈیو

عازمین کی خدمتگار تنظیم کے صدر حاجی ظہور نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابات کے بعد سے کمیٹی بغیر چیئرمین کے ہی چل رہی ہے۔

سابق رکن اسمبلی عاصم احمد خان محمد اسمبلی کوٹے سے حج کمیٹی کے رکن اور چیئرمین بنے تھے، لیکن ضابطے کے مطابق انتخابات کے بعد ان کی رکن اسمبلی کا عہدہ اور چیئرمین شپ دونوں ہی ختم ہوگئی۔

حالانکہ اس سلسلے میں متعدد ملی و سماجی تنظیموں کی جانب سے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو خط لکھ کر خالی عہدے کو پر کرنے کے لیے مطالبہ کیا گیا لیکن اس کے باوجود اب تک کوئی شخص چیئرمین کے لیے منتخب نہیں کیا گیا۔ موجودہ کمیٹی میں دو رکن اسمبلی زمرے کے ارکان اور 1 کونسلر زمرے کے ممبر کا عہدہ خالی ہے۔

حاجی ظہور نے بتایا کہ حج کمیٹی کا چیئرمین وہ ہونا چاہیے جسے حج سے متعلق معاملات کا تجربہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ 'مجھے عازمین کی خدمت کرتے ہوئے 35 برس گزر گئے ہیں۔ جب ہم نے خدمت شروع کی تھی اس وقت حج کمیٹی کا دفتر بچوں کا گھر میں ہوا کرتا تھا تب تاجدار بابر کمیٹی کی چیئرمین تھی انہوں نے کمیٹی کے لیے کام کیا کیونکہ انہیں اس میں ذاتی دلچسپی تھی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details