اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ضمانت پر رہا ہونے والے پی ایف آئی ارکان سے خصوصی بات چیت - بارہ بنکی

پاپولر فرنٹ آف انڈیا ان دنوں تفتیشی ایجنسیوں کے نشانہ پر ہے اور اسے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری مظاہروں کا ماسٹر مائنڈ بتایا جارہا ہے۔

پی ایف آئی ارکان سے خصوصی بات چیت
پی ایف آئی ارکان سے خصوصی بات چیت

By

Published : Feb 7, 2020, 6:56 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:24 PM IST

اس تنظیم کے 100 سے زائد اراکین کو مظاہرہ کرنے اور اس کی حمایت کرنے کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا جس میں بارہ بنکی کے محمد اشفاق، محمد ندیم اور وسیم احمد بھی شام ہیں، انہیں گزشتہ برس دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پی ایف آئی ارکان سے خصوصی بات چیت، ویڈیو

یہ تینوں فی الحال ضمانت پر رہا ہوئے ہیں اور انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پولیس نے ان کے ساتھ مشتبہ شدت پسندوں جیسا برتاؤ کیا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اشفاق، ندیم اور وسیم نے اپنی کہانی بتائی کہ کس طرح انہیں زبردستی گرفتار اور ٹارچر کیا گیا اور پھر جیل میں ڈال دیا گیا۔

واضح رہے کہ اشفاق، ندیم اور وسیم وہی ہیں جنہیں اتر پردیش پولیس نے سی اے اے مخالف مظاہروں کا ماسٹر مائنڈ بنا کر پیش کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ عدالت میں پیش کرنے سے قبل ان کے منہ پر کپڑا لپیٹ کر میڈیا کے سامنے پریڈ کرائی گئی تھی۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 1:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details