اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شبِ برات کے تعلق سے شاہی امام کی مسلمانوں سے اپیل

ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے 21 دنوں کا لوک ڈاؤن جاری ہے اس دوران تمام مذہبی مقامات پر لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

شبِ برات کے تعلق سے شاہی امام کی مسلمانوں سے اپیل
شبِ برات کے تعلق سے شاہی امام کی مسلمانوں سے اپیل

By

Published : Apr 6, 2020, 5:40 PM IST

کورونا وائرس کی وبا کو دیکھتے ہوئے مغلیہ دور کی تاریخی مسجد فتحپوری کے شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شب برات کے موقع پر اپنے گھروں میں ہی رہ کر عبادت کریں۔

شبِ برات کے تعلق سے شاہی امام کی مسلمانوں سے اپیل

اس رات میں عام طور پر قبرستان جانے کا رواج ہے لیکن یہ فرض نہیں ہے اس لیے راتوں میں قبرستان جانے سے بچیں اور گھر پر رہ کر پوری انسانیت کے لیے خداوند کے سامنے ہاتھ اٹھا کر دعا مانگیں

انہوں نے کہا کہ اس رات میں تقدیریں لکھی جاتی ہیں اس لیے اس رات میں جو بھی دعا کی جائے گی وہ قبول ہوگی، موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ بھارتی وزیراعظم کے اعلان کی خلاف ورزی نہ کریں اور اس وباء کو پھیلنے سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مفتی مکرم نے والدین سے بھی یہ درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں پر نگرانی رکھیں اور انہیں بازاروں میں گھومنے سے روکیں۔

قابل ذکر ہے کہ 9 اپریل یعنی جمعرات کے روز شب برات ہے اس رات میں مسلمان اللہ کے سامنے گریہ و زاری کرتے ہوئے دعائیں مانگتے ہیں لیکن رواں برس تمام لوگوں کو لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لیے عوام گھروں میں عبادات کا اہتمام کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details