اردو

urdu

شاہین باغ احتجاج: سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی

By

Published : Feb 7, 2020, 12:07 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:27 PM IST

سپریم کورٹ نے دہلی میں سنیچر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر شاہین باغ معاملے کی سماعت پیر تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔

شاہین باغ دھرنا: پیر کو سپریم کورٹ کرے گا سماعت
شاہین باغ دھرنا: پیر کو سپریم کورٹ کرے گا سماعت

واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں گزشتہ تقریبا دو ماہ سے احتجاج جاری ہے، خاص طور پر اس احتجاج کی قیادت خواتین کررہی ہیں۔

جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف کی بینچ نے جمعہ کو وکیل امت ساہنی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رکن اسمبلی نند کشور گرگ کی عرضیوں کی سماعت یہ کہتے ہوئے پیر تک کے لیے ملتوی کردی کہ وہ اس معاملے کی سماعت اس دن زیادہ بہتر طریقے سے کرسکیں گے۔

بشکریہ ٹویٹر

گرگ کی جانب سے پیش وکیل ششانک دیو سودھی نے بینچ کے سامنے دلیل پیش کی کہ دہلی میں اسمبلی انتخابات کل ہونے ہیں، اس پر جسٹس کول نے کہا 'بالکل صحیح سمجھا آپ نے، اس لیے سماعت پیر کو ہی ہوگی'۔

اس سے قبل دہلی ہائی کورٹ نے احتجاج کے مقام کو خالی کرانے کا دہلی پولیس کو اختیار دیا تھا اور کہا تھا کہ 'وہ اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کے حقوق کو مد نظر رکھ کر اس جگہ کو خالی کرائے۔'

Last Updated : Feb 29, 2020, 12:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details