جمعیت علماء ہند کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ میں داخل عرضی میں عدالت سے مانگ کی گئی ہے کہ دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے واقعات کی ویڈیو فوٹیج کے تحفظ کے سلسلے میں مناسب احکامات جاری کیے جائیں۔
اور فرقہ وارانہ فسادات کے دوران ذمہ داری میں کوتاہی برتنے والے پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کی مانگ کی گئی ہے اور قصوروار پولیس کے خلاف بھی عدالت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ مہینے شمال مشرقی دہلی میں مسلسل تین دنوں تک ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور تقریبا چار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔