دہلی پولیس نے آج مارچ کررہے طلبا پر لاٹھی چارج کیا، اس سے قبل طلبا کے ایک وفد نے وزارت تعلیم کے سینیئر افسران سے ملاقات کر کے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جسے وزارت تعلیم کے سیکریٹری نے انکار کردیا اس کے بعد سبھی طلبا وطالبات راشٹرپتی بھون کی جانب مارچ کرنے لگے، جیسے ہی جن پتھ روڈ پر پہنچے پولیس نے ان سبھی طلبا وطالبات پر لاٹھی چارج کردیا۔
مارچ کے دوران طلبا پرپولیس کا لاٹھی چارج - پیدل مارچ کررے طلبا پر دہلی پولیس کا لاٹھی چارج
جے این یو میں ہوئے حملے کے خلاف یونیورسٹی کے طلبا وطالبات اپنے مطالبات کو لے کر راشٹر پتی بھون کی جانب مارچ کر رہے تھے کہ اسی دوران جن پتھ روڈ پر پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا اور متعدد طلبا وطالبات کو حراست میں لے لیا ۔
پولیس نے پیدل مارچ کررہے طلبا پر لاٹھی چارج کیا
الزام ہے کہ دہلی پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے نہ تو حفاظتی گھیرے لگائے اور نہ انہیں پرامن طریقے سے روکنے کوشش کی جیسے ہی طلبا نے جن پتھ شاہراہ پر پہنچے ویسے ہی پولیس نے لاٹھیاں چلانا شروع کر دیا جس کے بعد دھکا مکی ہوئی جس میں متعدد مظاہرین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
Last Updated : Jan 10, 2020, 7:44 AM IST