اردو

urdu

پنجاب کے کسانوں کو شاہین باغ جانے سے روکا گیا

شاہین باغ میں گزشتہ دیڑھ ماہ سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دھرنا جاری ہے، اس دھرنے کی حمایت میں پنجاب کے کچھ کسان شامل ہونے جا رہے تھے لیکن دہلی پولیس نے انہیں وہاں جانے سے روک دیا۔

By

Published : Feb 5, 2020, 1:23 PM IST

Published : Feb 5, 2020, 1:23 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 6:37 AM IST

پنجاب سے آئے کسانوں کو شاہین باغ جانے سے دہلی پولیس نے روکا
پنجاب سے آئے کسانوں کو شاہین باغ جانے سے دہلی پولیس نے روکا

ایک کسان کے مطابق جب وہ دہلی پہنچے تو پولیس نے انہیں روک دیا اور گرودوارہ شری بالا صاحب میں بھیج دیا۔

کسانوں کے مطابق وہ شاہین باغ کے مظاہرین کی حمایت میں آئے تھے، کسانوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ پولیس نے کہا کہ شاہین باغ پولنگ کے بعد صاف ہوجائے گا اور وہاں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

پنجاب سے آئے کسانوں کو شاہین باغ جانے سے دہلی پولیس نے روکا

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نے یہ بھی کہا کہ پولیس نے ان سے کہا کہ وہاں جانے کا کیا مقصد ہے تو جواب میں کسان نے بتایا کہ وہ مدد کی غرض سے جا رہے ہیں، حالانکہ اس دوران کسان نے یہ بھی کہا کہ وہ شاہین باغ جا کررہیں گے اور جب تک یہ دھرنا جاری رہے گا وہ بھی اس کے ساتھ ڈٹے رہیں گے'۔

میڈیا سے بات کرتے وقت کسان گرودوارہ شری بالا صاحب میں موجود تھے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 6:37 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details