دہلی ہائی کورٹ نے دہلی پولیس سے کہا ہے کہ جامعہ تشدد کیس میں جیل میں بند شرجیل امام کے خلاف تحقیقات کی مدت 90 دن سے بڑھا کر 180 دن کرنے کی درخواست کو چیلنج کرنے والی درخواست پر ایک اضافی حلف نامہ داخل کرنے کے لیے مزید وقت دیا، جسٹس وی کامیشور راؤ کے بنچ نے دہلی پولیس کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت کے بعد 25 جون تک اضافی حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت کی۔
13 مئی کو عدالت نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا تھا، شرجیل امام نے ہائی کورٹ سے ضمانت کی مانگ کی ہے، در اصل 25 اپریل کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے شرجیل امام کے خلاف تحقیقات کی مدت 90 دن سے بڑھا کر 180 دن کردی تھی، دہلی پولیس نے شرجیل امام کے خلاف یو اے پی اے کا مقدمہ درج کیا ہے۔
دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے عدالت کو بتایا تھا کہ کورونا سے لاک ڈاؤن کے بعد تحقیقات کی رفتار بہت متاثر ہوئی ہے، لہذا تحقیقات کی مدت 90 دن سے بڑھا کر 180 دن کی جائے، جس کے بعد عدالت نے دہلی پولیس کی درخواست قبول کرتے ہوئے تحقیقات کی مدت 90 دنوں سے بڑھا کر 180 دن کر دیے تھے۔