اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جامعہ تشدد معاملہ: دہلی پولیس نے چارج شیٹ داخل کی - 17 people arrested

دہلی پولیس کی جانب سے داخل کی گئی چار شیٹ میں شرجیل امام کا نام بھی شامل ہے جبکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کسی بھی طالب علم کا نام شمل نہیں ہے۔

جامعہ تشدد معاملہ: دہلی پولیس نے داخل کی چارشیٹ
جامعہ تشدد معاملہ: دہلی پولیس نے داخل کی چارشیٹ

By

Published : Feb 18, 2020, 1:51 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 5:28 PM IST

جامعہ علاقے میں ہوئے تشدد پر تنازع کم نہیں ہوا ہے، جامعہ کے اطراف اور نیو فرینڈس کالونی میں ہونے والے تشدد کے سلسلے میں دہلی پولیس نے چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔

اس چارج شیٹ میں تقریبا سو افراد کے بیان کو شامل کیا گیا ہے، چار شیٹ میں تشدد کی جگہ پر خالی کارتوس کے ملنے کا بھی دعوی کیا گیا ہے اس چارج شیٹ میں شرجیل امام کا نام بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ جامعہ تشدد کیس میں 17 افراد پر الزامات عائد کیے گئے ہیں، جس میں کسی بھی طالب علم کا نام نہیں لیا گیا ہے، دہلی پولیس کے مطابق اس معاملے میں اب تک 17 گرفتاریاں ہوچکی ہیں۔

نیو فرینڈز کالونی سے 9 اور جامعہ کے علاقے سے 8 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور یہ سب مقامی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ پی ایف آئی کے کردار کی بھی چھان بین کی جارہی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 5:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details