خطہ قومی دارالحکومت دہلی کے مختلف علاقوں میں علی الصباح سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے اور کچھ شاہراہوں پر گاڑیاں پانی میں پھنسی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 10 جون سے تین دن تک گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان کی توقع کی ہے۔