دہلی پیر کے روز برڈ فلو معاملے کی تصدیق کرنے والی نویں ریاست بن گئی ہے۔اس کے علاوہ ریاست مہاراشٹر کے ضلع پاربھنی کے پولٹری فارم میں تقریبا 800 مرغیوں کے مردہ پائے جانے کی وجہ برڈ فلو بتایا گیا ہے۔جس کے بعد مہاراشٹر آٹھویں ریاست بن گئی ہے، جس نے برڈ فلو کی تصدیق کی ہے۔
اس سے قبل ملک کی سات ریاستیں اترپردیش، ہریانہ، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، گجرات، راجستھان اور کیرالہ میں برڈ فلو کے پھیلنے کی تصدیق کی تھی۔
دہلی کے محکمہ مویشی پروری یونٹ کے ڈاکٹر راکیش سنگھ نے بتایا کہ ہم نے کل آٹھ نمونے کو جانچ کے لیے بھیجا تھا، جس میں میور وہار میں واقع پارک سے چار نمونے، سنجے جھیل سے تین نمونے اور ایک نمونہ دوارکا سے لے کر بھیجا تھا، ان سب نمونوں کی رپورٹ میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔
ریاست ہریانہ کے پنچکولہ کے دو پولٹری فارموں، مدھیہ پردیش کے شیوپوری، راج گڑھ، اگر اور ودیشہ اضلاع مین، اترپردیش میں کانپور نامیاتی پارک، راجستھان کے پرتاپ گڑھ اور دوسہ اضلاع میں برڈ فلو پھیلنے کے معاملوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔
موریشی پروری کے محکمہ نے ریاستوں کو بیماری سے بچاؤ کے لئے ضروری رہنما اصول جاری کیے ہیں۔
چھتیس گڑھ کے ضلع بالود میں پولٹری اور پرندوں کو مارنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ریاست میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں اور نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔جس کے بعد سے چھتیس گڑھ کو ہائی الرٹ مین رکھا گیا ہے۔